اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی تقرری ایجنسی نیا 'گیم چینجر' ثابت ہوگی: جتیندر سنگھ - سروس سلیکشن کمیشن

وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ حال ہی میں حکومت کی جانب سے اعلان شدہ قومی تقرری ایجنسی ملک میں نیا 'گیم چینجر' ثابت ہوگی اور اس سے لوگوں کو روزگار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

National appointment agency to be new 'game changer': jitendra Singh
قومی تقرری ایجنسی نیا 'گیم چینجر' ثابت ہوگی: جتیندر سنگھ

By

Published : Aug 31, 2020, 10:30 PM IST

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقیات کے وزیر جتیندر سنگھ نے آج کولکاتہ پی آئی بی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ویبینار میں شرکت کے دوران مذکورہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس ایجنسی کے ذریعہ دیہات اور شہروں میں بے روزگار افراد کو روزگار ملے گا اور یہ ملک کے مستقبل کو تبدیل کرنے کا وسیلہ ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس ایجنسی سے تقرری کےنظام میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ایجنسی نہ صرف سرکاری شعبے میں بہتری لائے گی بلکہ سماجی و معاشی اصلاحات بھی لائے گی۔

سروس سلیکشن کمیشن کے سابق چیئرمین برج راج شرما نے کہا کہ اس ایجنسی کو لوگوں کے لئے نوکری اور روزگار کے مواقع کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔ اسٹاف سلیکشن کمیشن، ریلوے تقرری بورڈ اور بینک ملازمین کی تقرری انسٹی ٹیوٹ مساوی اہلیت کی جانچ کے ساتھ اس کی شروعات کرسکتا ہے۔

ریلوے بورڈ کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پریم پال شرما نے ان اہم اضلاع میں امتحانات کے انعقاد کے چیلنجوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں زیادہ سے زیادہ آگاہی اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تاکہ ان اضلاع میں روزگار کے مواقع میسر ہوں اور وہ عمومی اہلیتی ٹیسٹ میں پاس ہوسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details