اردو

urdu

ETV Bharat / state

نربھیا کیس: مرکز کی اپیل پر سماعت 5 مارچ تک ملتوی - nirbhaya case news

سپریم کورٹ نے نربھیا ریپ اور قتل کیس کے قصورواروں کو الگ الگ پھانسی دینے سے متعلق مرکز اور دہلی حکومت کی خصوصی اجازت عرضی پر سماعت پانچ مارچ تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

نربھیا کیس: مرکز کی اپیل پر سماعت 5 مارچ تک ٹلی
نربھیا کیس: مرکز کی اپیل پر سماعت 5 مارچ تک ٹلی

By

Published : Feb 25, 2020, 10:35 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:10 PM IST

جسٹس آر بھانو متی کی صدارت والی خصوصی بینچ نے یہ کہتے ہوئے عرضی پر سماعت پانچ مارچ تک کے لیے ملتوی کر دیا کہ مجرمین کو تین مارچ کو پھانسی دی جانی ہے۔ اس لیے وہ ڈیتھ وارنٹ کے عمل میں آنے کا انتظار کرے گی۔

مرکزی حکومت نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلینج کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ چاروں مجرمین کو الگ الگ پھانسی نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اپنے فیصلے میں کہا کہ 'نربھیا کے چاروں قصورواروں کو الگ الگ وقت پر پھانسی نہیں دی جاسکتی جبکہ مرکزی حکومت نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ جن قصورواروں کی عرضی کسی بھی فورم میں التوا میں نہیں ہے انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔

ایک قصوروار کی عرضی التوا میں ہونے سے دوسرے قصورواروں کو راحت نہیں دی جاسکتی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details