اس تناظر میں نارائنا ہیلتھ کی چیئرمین ڈاکٹر دیوی شیٹی کے جدید اور سستی قیمتوں میں علاج کی فراہمی کے اصول پر گامزننارائنا ہیلتھ نے رادھا موہن مہروترا میڈیکل ریلیف ٹرسٹ ، ایچ ڈی ایف سی ارگو جنرل انشورنسپرائیویٹ لمیٹڈ ، نیسلے انڈیا ، یونین بینک آف انڈیا ، زیلٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سےگروگرام کے محکمہ صحت کو 5 وینٹی لیٹر عطیہ کیا۔
فی وینٹی لیٹر کی قیمت 5سے7 لاکھ روپیہ بتائی جارہی ہے۔
کمانڈر نوجوت بالی ، ریجنل ڈائریکٹر ، شمالی ہندوستان ، نارائنا ہیلتھ ، 2020 نارائنا اسپتال نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گروگرام سے سے ملاقات کی اور وینٹیلیٹر دیئے۔
شمالی ہندوستان نارائنا ہیلتھ ریجنل ڈائریکٹر کمانڈر نوجوت بالی نے کہا ، "یہ واضح ہے کہ کوویڈ 19 کے مریضوں کو وینٹیلیٹروں کی اشد ضرورت ہے ، اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر وینٹیلیٹروں کی مانگ میں بھی بہت اضافہ دیکھا گیا ہے ۔