اردو

urdu

ETV Bharat / state

نجمہ اختر نے بچوں کے صبر کی تعریف کی - جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے جامعہ کے طالب علم پرفائرنگ کے بعد کہا کہ انہوں نے واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کی اور زخمی طالب علم کو ہر ممکن مدد کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

Najma Akhtar praised the patience of the children after accedent in jamia
نجمہ اختر نے بچوں کے صبر کی تعریف کی

By

Published : Jan 31, 2020, 3:39 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:51 PM IST

گزشتہ روز دوپر کے وقت جامعہ نگر میں ایک نوجوان نے جامعہ کے طالب علم شاداب فاروق پر فائرینگ کر دی جس کی وجہ سے طالب علم کے ہاتھ میں گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا اور اس کا علاج ایمس ٹروما سنٹر میں کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ جامعہ کے طلبا یوم شہادت پر راج گھاٹ جانے کے لیے احتجاج کررہے تھے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر

جامعہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے واقعے کے بعد شام کو ایک ویڈیو کے ذریعہ کہا کہ 30 جنوری کو مہاتما گاندھی کی برسی تھی اور بچے پر امن طریقے سے مارچ کر رہے تھے۔ تب ہی ایک نامعلوم نوجوان آیا اور اس نے جامعہ میں زیر تعلیم طالب علم

شاداب فاروق کو گولی مار دی۔اس کے بعد وہاں موجود بچوں نے سمجھداری سے چیزیں برداشت کیں اور اسے علاج کے لئے قریبی ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن بچوں نے سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہیں اور اس سے ہمارا سر بلند ہوا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم زخمی بچے کی دیکھ بھال کریں اور جو بھی ہم سے تعاون ہوگا ہم ضرور کرینگے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details