دارالحکومت دہلی کے نجف گڑھ ٹریڈ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ نجف گڑھ مارکٹ میں کسی بھی چینی سامان کے فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دکانداروں کے مطابق اسی طرح ہم واقعی میں ہلاک فوجیوں کو خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی وہ چینی مصنوعات کی بجائے ملک میں تیار شدہ سامان کی خرید و فروخت کریں گے، تاکہ دیسی سامان کو فروغ دیا جاسکے۔
اس سلسلے میں نجف گڑھ بزنس بورڈ کے صدر ہریندر سنگھل نے کہا کہ اب ہمارے لئے خود کفیل ہونا ضروری ہوگیا ہے۔ لہذا ہم چینی سامان فروخت نہیں کریں گے تاکہ چین کو اس کا مناسب جواب دیا جاسکے اور پھر کبھی ایسی حرکت کرنے کی ہمت نہ ہو۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پورا ملک بھارتی فوجیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے وہ چینی سامان کا بائیکاٹ کرنے لگے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارت ماتا کا آنچل نیلام نہیں ہونے دیں گے اور چین سے تیار کردہ تمام مصنوعات آہستہ آہستہ مارکٹ سے نکال دیں گے۔