نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے صدارتی محل میں گورنروں کے دو روزہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے بہتر کارکردگی اور تبدیلی کے اعلان نے ملک کی سمت کو ایک نئی روح پھونکی ہے۔
گورنروں کو اس بات کا یقین کرنا ضروری ہے کہ رفتار کو برقرار رکھا جائے، اجتماعی اور اتحادی کوششوں کے ذریعے نتائج حاصل کئے جائیں۔
انہوں نے گورنروں سے ہندوستانیت کے جذبے کو فروغ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہمارے ایک بھارت کو بہترین بھارت بنانے کا اس سے بہتر وقت ہمارے لیے نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے ہر ریاست کے بھرپور ثقافتی روایات اور لسانی، ادبی ورثے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ان کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا آپ کو مقامی ثقافت، تہوار اور کھانے کی اشیاء کی قسموں کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے۔آپ کو صحت مند کھانے کی اشیاء اور صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ آپ کو مقامی کاریگروں اور دستکاروں کی حمایت کرنے والے مقامی آرٹ فارم اور پروگراموں کے تحفظ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔