نئی دہلی: نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو Vice President M Venkaiah Naidu نے اتوار کو بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانی برادری سے ملک کی ترقی میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی عالمی فلسفے کے حقیقی نمائندے ہیں 'پرواسی بھارتیہ دیوس' Pravasi Bharatiya Divas کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر این آر آئیز کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حصہ لے کر تعاون کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا 'پرواسی بھارتیہ دیوس پر بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانی بہنوں اور بھائیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، میں آپ کے روشن اور صحت مند مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔ آپ ہندوستانی عالمی فلسفہ کے حقیقی نمائندے ہیں'۔