نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے صدر رام ناتھ کووند کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہیں۔
نائیڈو نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ کووند کو زندگی کے اعلیٰ اقدار و افکار کے لیے جانا جاتا ہے۔ نائب صدر نے کہا،’عزت مآب صدر رام ناتھ کووند کو آج ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد۔ میں ان کی اچھی صحت اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ وہ آئندہ کئی برسوں تک ملک کی خدمت کریں‘۔
مودی نے کووند کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا،’راشٹرپتی جی (صدر) کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ان کی نرم شخصیت کے سبب پورا ملک ان سے پیار کرتا ہے۔ ان کا سماج کے غریب اور حاشیے کے طبقات کو مستحکم کرنے پر خصوصی توجہ ہے جو قابل تقلید ہے۔ مالک انہیں طویل اور صحت مند زندگی دے‘۔
مزید پڑھیں:
نائیڈو- مودی کی کووند کوسالگرہ کی مبارکباد - ملک کے صدر رام ناتھ کووند
ملک کے صدر رام ناتھ کووند کو ان کے سالگرہ کے موقع پر آج نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے مبارکباد دی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا،’صدر رام ناتھ کووند کوسالگرہ کی مبارکباد۔ ملک کے ہر طبقے کی بہبود اور سماج میں مساوات اور ہم آہنگی کے تیئں آپ کا عزم متاثر کُن ہے۔ آپ کے علم و تجربے سے ملک کو مسلسل فائدہ ملا ہے۔ میں مالک سے آپ کی اعلیٰ صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں‘۔
نڈا نے کہا،’اعلیٰ شخصیت کے دھنی راشٹرپتی جی (صدر) کا کمزور اور محروم طبقات کے لیے وقف زندگی ہمارے لیے قابل تقلید ہے۔ آپ کے تجربوں کا فائدہ مسلسل سماج کو مل رہا ہے۔ میں آپ کی صحت اور لمبی زندگی کی دعا کرتا ہوں‘۔