راجیہ سبھا سیکرٹریٹ ذرائع نے یہاں بتایا کہ دونوں عہدیداروں کی یہ میٹنگ چیئرمین کے دفتر میں ہوئی۔ ملک میں 25مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران دونوں کی یہ دوسری میٹنگ ہے۔ اس سے قبل سات مئی کو میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
پارلیمانی کمیٹیوں کی میٹنگ پر نائیڈو اور برلا نے تبادلہ خیال کیا - Discuss incidents of obstruction of movement of members
راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے منگل کو پارلیمانی کمیٹیوں کی میٹنگ اور اس سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پہلی میٹنگ کے دوران دونوں ایوانوں کے جنرل سکریٹریوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کا انعقاد کرنے اور رپورٹ جمع کرنے کے امکانات تلاش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ آج کی میٹنگ میں متعلقہ افسران نے ویڈیو کے ذریعہ میٹنگیں منعقد کرنے اور حفاظت کے پہلوؤں پر دونوں عہدیداروں کو آگاہ کیا۔ دونوں افسران کو اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
میٹنگ کے دوران مسٹر نائیڈو اور مسٹر برلا نے کورونا وبا سے نمٹنے میں ممبران پارلیمنٹ کی سرگرمیوں اور کچھ ریاستوں میں ممبران کی آمد و رفت کو روکنے کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔