مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے یکم اگست 2019 کو ' طلاق ثلاثہ یا طلاق بدعت' کو قانونی جرم قرار دیا تھا۔ 'تین طلاق' کو قانونی جرم بنانے کے بعد تین طلاق کے واقعات بڑے پیمانے پر کم ہوئے ہیں۔ ملک بھر کی مسلم خواتین نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'طلاق ثلاثہ' کو قانونی جرم بنا کر مودی حکومت نے مسلم خواتین کی 'خود انحصاری، خود اعتمادی اور عزت نفس کو مضبوط بناتے ہوئے ان کے آئینی، بنیادی جمہوری اور مساوی حقوق کو یقینی بنایا ہے۔ ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے 'مسلم خواتین کے حقوق کا دن' کل منایا جائے گا۔