دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے آزاد مارکیٹ علاقے میں آج مسلمانوں نے جنماشٹھمی سے قبل ہندو سماج کی شوبھا یاترا کا خیر مقدم کرتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب کی نئی مثال قائم کی۔ گذشتہ دنوں بھی مسلم سماج کی جانب سے کانوڑ یاتریوں کی خدمت کرنے کے لیے متعدد علاقوں میں مسلمانوں نے اپنی خدمات انجام دی تھیں جب کہ اب ایک بار پھر سے شوبھا یاترا کے دوران مسلمانوں نے پھول برساکر ہندو بھائیوں کا استقبال کیا اس موقع پر کانگریس کے سینیر رہنما جگدیش ٹایٹلر بھی موجود رہے۔ Muslim Welcome Shobha Yatra With Flower Petals
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی مائینارٹیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید خان سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا جب مسلمانوں نے اپنے ہندو بھائیوں کا استقبال کیا ہو ہم گذشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تہوار منا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ غلط تشہیر کرتے ہیں لیکن ہم پرانی دہلی میں ہمیشہ سے مل جل کر رہتے آ رہے ہیں اور یہ میل جول ہی ہماری گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے۔ Hindu Muslim Unity in Delhi