اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مسلم ووٹ سینا۔بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ہوتا ہے'

کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن حسین دلوائی نے کہا کہ مہاراشٹر میں مسلمان حکمت عملی کے ساتھ شیو سینا اور بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ووٹ دیتا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن حسین دلوائی

By

Published : Sep 11, 2019, 5:33 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 6:14 AM IST

مہاراشٹر میں متوقع اسمبلی انتخابات کے لیے جاری سیاسی اتحاد اور جوڑ توڑ کی کوششوں کے دوران کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن حسین دلوائی نے کہا کہ مہاراشٹر کا مسلم ووٹ مخصوص حکمت عملی کے تحت براہ راست بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا کو شکست دینے کیا جاتا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن حسین دلوائی، ویڈیو

واضح رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کے درمیان اتحاد کی بات چیت حتمی دور میں ہے اور کانگریس چاہتی ہے کہ پرکاش امبیڈکر کی پارٹی ونچت بہوجن اگھاڑی، سوابھیمانی شیتکری سنگھٹن اور سماجوادی پارٹی سے بھی اتحاد میں شامل ہو اور اس کے لیے کوششیں جاری ہیں لیکن کامیابی کی امید کم ہے کیونکہ سیٹوں کے بٹوارے سے ونچت مورچہ مطمئن نہیں ہے۔

دوسری جانب مجلس اتحاد المسلمین نے بھی مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 3 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر میں بی جے پی اور سینا مخالف سیکولر رائے دہندگان میں ممکنہ ووٹ بٹوارے کو روکنے کے لیے کانگریس اتحاد کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

حسین دلوائی نے کہا کہ 'میں ایم آئی ایم اور ونچت سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ انتخابات فاش ازم کے خلاف ہے اور اس لڑائی کو ساتھ لڑنا ضروری ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 6:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details