جہانگیرپوری میں تشدد کے بارے میں اندریش کمار نے واضح طور پر کہا کہ کسی کو کسی کے مذہب کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہیے۔ سب کا مذہب ایک ہے۔ انہوں نے جہانگیرپوری تشدد سے متعلق کئی سوالوں کے جواب دیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ملک سب کا ہے۔ سب کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی سے رہنا چاہیے۔ اگر ایسے واقعات ہو رہے ہیں تو ان کو نظر انداز کرنا چاہیے۔ Rashtriya Muslim Manch Iftar Party
آج کے دور میں کچھ سماج دشمن عناصر ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں ہندو اور مسلمان دونوں کو مل جل کر رہنا چاہیے۔ کسی کو کسی کے مذہب کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ ایک دوسرے کے مذہب پر بولنے سے پہلے سوچ لیں۔ ہر کسی کو اپنے مذہب کے بارے میں بات کرنے کا حق ہے، لیکن کسی دوسرے کے مذہب کے بارے میں غیر ضروری تبصرے نہ کریں۔
اندریش کمار نے سیدھے اور صاف الفاظ میں کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کھرگون، کرولی، کیرالہ سمیت کئی ریاستوں میں اس طرح کے واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں۔ اس بارے میں وہ صاف کہتے ہیں کہ جلوس نکالیں یا کچھ بھی کریں لیکن تمام کام پرامن طریقے سے ہونے چاہئیں۔