نئی دہلی:مسلمانوں کو لبھانے میں یکسر ناکام آر ایس ایس کی ’’مسلم راشٹریہ منچ‘‘ کی تشکیل کے ٹھیک 20 سال مکمل ہونے کے پر، مسلم راشٹریہ منچ نے نئی دہلی کے ایوان غالب میں اپنا 21 واں یوم تاسیس منایا۔ فورم کے سرپرست اور آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے 21ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا: ’’پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دینا چاہئے۔ جن لوگوں کا اپنے ملک کی ہی سرزمین پر دم گھٹ رہا ہے اور یہاں رہتے ہوئے بے چینی محسوس کرتے ہیں، انہیں جہنم میں جانا چاہئے۔‘‘ Muslim Rashtriya Manch Foundation Day Celebrated in Delhi
قبل ازیں مسلم راشٹریہ منچ کے نیشنل میڈیا انچارج شاہد سعید کی بنائی گئی 11 منٹ کی فلم دکھائی گئی جس میں منچ کی 20 سالہ داستان کو دکھایا گیا۔ اس موقع پر اندریش کمار نے مسلم راشٹریہ منچ کے نئے لوگو(Logo) کی نقاب کشائی کی۔ نئے لوگو میں متحدہ ہندوستان کا نقشہ دکھایا گیا ہے۔ اب سے پلیٹ فارم اسی لوگو کو استعمال کرے گا۔Muslim Rashtriya Manch New Logo Design
اندریش کمار نے غالب آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ ’’مسلم راشٹریہ منچ نے فتح کی داستان کے 20 سال مکمل کر لیے ہیں۔‘‘ اندریش کمار نے کہا کہ ’’اگر پاکستان میں یہ نعرہ لگایا جائے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے تو ہمیں یہ نعرہ بلند کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا کہ لاہور، کراچی اور ننکانہ صاحب کے بغیر ہندوستان نامکمل ہے۔‘‘