اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Organizations appeal for Patience پی ایف آئی گرفتاریوں پر مسلمانوں سے صبر کی اپیل - پاپولر فرنٹ آف انڈیا

مختلف مقامات پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کارکنوں کی گرفتاری پر مسلم تنظیموں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں سے صبر کرنے کی اپیل کی ہے۔ PFI Workers Arrested

pfi
pfi

By

Published : Sep 22, 2022, 6:27 PM IST

نئی دہلی: کل ہند تنظیم علماء اسلام کے چیئرمین مفتی اشفاق حسین قادری، کل ہند مرکزی امام کونسل کے صدر سید محمد رضوی اور مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری نے جمعرات کو ایک بیان میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کارکنوں کی گرفتاری کو قابل مذمت کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’اگر یہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ہو رہا ہے تو اس پر سب کو صبر سے کام لینا چاہیے۔‘‘ Popular Front of India workers arrested

تنظیموں کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد پر قتل، تشدد اور اسلحہ رکھنے جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے لیکن انہیں عدالت میں ثابت کرنا ہوگا۔ تمام تنظیموں نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پی ایف آئی کی ملک دشمن سرگرمیوں کی مسلسل خبریں آ رہی ہیں۔ ملک کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ملک میں استحکام اور امن کی کوششوں میں مدد کریں، پی ایف آئی پر بنیادی طور پر سلفی وہابی نظریہ کے حامل نوجوانوں کی ’’برین واشنگ‘‘ کے الزامات ہیں۔ Muslim Org on Popular Front of India workers arrest

مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ ’’پی ایف آئی اور اس طرح کی سلفی تنظیمیں انہیں ملک کی صوفی اکثریتی آبادی کے بنیادی نظریے کے خلاف پھنسانا چاہتی ہیں اور یہ صورتحال اسلام، ملک اور انسانیت کے مفاد میں نہیں ہے۔‘‘ تنظیموں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انہیں ملک کے عدالتی نظام، قانون اور آئین پر یقین ہے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:دہلی: سی ایف آئی کی گرفتاری پر پی ایف آئی کی شدید مذمت

واضح رہے کہ آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام اور ایم ایس او نے 2018 میں اس وقت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی اور سب سے پہلے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:'یوپی میں کوئی بھی بڑا واقعہ ہو پی ایف آئی ہی ذمہ دار؟'

ABOUT THE AUTHOR

...view details