تنظیم کے پروگرام کوآرڈینیٹر انجلا خان نے بتایا کہ جب ہم خود مسجد اور مندر جیسے مقدس مقامات پر جاتے ہیں اور ان سے ہمیں عقیدت بھی ہے تو ہمارے اوپر ان کی صفائی کی بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور یہ تبھی ممکن ہے جب ہم سب عوامی طور پر اس کی ذمہ داری لیں اور پختہ عزم کریں کہ نہ گندگی پھیلائیں گے اور نہ ہی لوگوں کو گندگی پھیلانے دیں گے اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو انسانی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اس کی اصلاح کرنے کی کوشش کریں گے۔
انڈین مسلمس فار پروگریس اینڈ ریفارمس کی طرف سے اس صفائی اور بیداری مہم کو فروغ دینے کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے اسے جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لئے امپار ایک دیرینہ حکمت عملی بھی تیار کر رہا ہے۔
اس تعلق سے پرانی دہلی میں صفائی مہم اور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس کے تحت امپار کی رضاکار ٹیم نے مینا بازار، جامع مسجد، حج منزل، جین مندر، گوری شنکر مندر، شیش گنج گرودوارہ اور سینٹرل بپٹسٹ چرچ کے آس پاس کے علاقے کا احاطہ کیا اور اس کی صفائی کی۔