اردو

urdu

ETV Bharat / state

روی شنکر کی مسلمانوں سے اپیل - ایودھیا تنازع

ہندوؤں کے معروف روحانی پیشوا اور سماجی کارکن شری شری روی شنکر نے ایودھیا تنازع پر آئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسلم فریق سے نظرثانی درخواست داخل نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

شری شری شنکر کی مسلمانوں سے اپیل
شری شری شنکر کی مسلمانوں سے اپیل

By

Published : Dec 2, 2019, 10:34 AM IST

Updated : Dec 2, 2019, 2:06 PM IST

شری شری روی شنکر نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ سے ایودھیا تنازع پر جو فیصلہ آیا ہے جس طرح سے ہندو فریق نے اسے قبول کیا ہے اسی طرح مسلمانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اسے تسلیم کرے۔

ان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مسلم پرسنل لا بورڈ نے نے ایودھیا تنازع کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کو سپریم کورٹ میں داخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
شری شری روی شنکر نے مسلم فریق سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس تعلق سے پھر سے سوچیں تاکہ ملک میں پھر غیر یقینی صورت حال پیدا نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلے کے بعد ایودھیا میں مندر تعمیر کرنے کا راستہ صاف ہوچکا ہے اس لیے مسلمانوں کو بھی اس میں تعاون کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو طویل سماعت کے بعد ایودھیا تنازع پر ہندو فریق کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے مسلمانوں کو الگ سے پانچ ایکڑ زمین دینے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد مسلمانوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے نظرثانی درخواست داخل کرنے پر غور وخوض شروع کردیا ہے۔

Last Updated : Dec 2, 2019, 2:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details