اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: کسان نے اپنے مزدوروں کو ہوائی جہاز سے گھر بھیجا - مشروم کی کھیتی

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں مزدوروں کی حالت خراب ہو گئی ہے، مزدور اپنے اپنے گھروں کے لیے پیدل ہی سفر کر رہے ہیں۔ وہیں دہلی کے ایک کسان نے اپنے مزدوروں کو ہوائی جہاز کے ذریعہ ان کے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہلی: کسان اپنے مزدوروں کو ہوائی جہاز کے ذریعہ بہار بھیج رہا
دہلی: کسان اپنے مزدوروں کو ہوائی جہاز کے ذریعہ بہار بھیج رہا

By

Published : May 27, 2020, 3:50 PM IST

ملک کے بیشتر کسان بھوکے مرنے پر مجبور ہیں۔ وہیں دارالحکومت دہلی کا ایک کسان جو باہری دہلی کے تیگی پور گاؤں میں مشروم کی کھیتی کرتا ہے۔ وہ اپنے پیسے سے لاک ڈاؤن میں پھنسے دس مزدوروں کو ہوائی جہاز کے ذریعے ان کے گاؤں بھیج رہا ہے۔ دہلی سے بہار میں مزدور بھیجنے کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے۔ مزدور ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنے کا بہت خواہشمند ہے تاکہ وہ جلد سے جلد اپنے گاؤں پہنچ سکے۔

دہلی: کسان اپنے مزدوروں کو ہوائی جہاز کے ذریعہ بہار بھیج رہا
ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے بختاور پور کے علاقے تیگی پور سے تعلق رکھنے والے کسان پپن سنگھ گہلوت اور ان کے مزدوروں سے بات کی۔ کسان نے بتایا کہ 'وہ مشروم کی کاشت کرتا ہے۔ کسان کے پاس 48 مزدور مزدوری کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے پہلے ہفتے میں بیشتر مزدور اپنا کام ختم کر کے بہار چلے گئے۔ باقی دس مزدوروں کو وہ ہوائی سفر کے ذریعے گاؤں بھیج رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہ مزدور بھی بہت خوش ہے۔پپن سنگھ گہلوت دہلی کے دیہی علاقوں میں مشروم کی کھیتی کرتے ہیں۔ ان کے پاس بہت کم زمین ہے، لیکن مشروم کی کاشت کے لیے زیادہ مزدور کی درکار پڑتی ہے۔ پچھلے 27 سالوں سے ریاست بہار سے کچھ مزدور مشروم کی کاشت کے لیے پپن آتے ہیں اور سیزن کے اختتام کے بعد واپس چلے جاتے ہیں۔ اس بار بھی 48 مزدور مزدوری کرنے کے لیے بہار سے دہلی آئے تھے۔ جن میں بیشتر مزدور لاک ڈاؤن کے پہلے ہفتے میں اپنے گھر چلے گئے، لیکن 10 مزدور لاک ڈاؤن میں پھنس گئے۔ اب مشروم کی کاشت کا موسم بھی ختم ہوچکا ہے۔ اس لیے ان لوگوں کو اپنے گھر واپس جانا تھا، پھر کسان نے ان کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنے کا انتظام کیا۔ کسان پپن سنگھ گہلوت نے کہا کہ 'وہ دو نسلوں سے ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ وہ ان لوگوں کو اپنی گاڑی میں گھر سے ہوائی اڈے کے لیے روانہ کریں گے اور پپن سنگھ گہلوت نے سب کے لیے فلائٹ ٹکٹ بک کرائے ہیں۔ اس دوران ان کے 68 ہزار روپے بھی خرچ ہوئے۔ اس کے علاوہ کسان نے ضرورت کے مطابق مزدوروں کو بطور انعام کے طور پر 5-5 ہزار روپے بھی دے رہے ہیں۔ اگر انہیں اپنے گاؤں جاکر پیسوں کی ضرورت پڑی تو وہاں بھی دہلی کا یہ کسان ان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details