اردو

urdu

ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت: ملی جماعتوں کی جانب سے بھی عدالتی انکوائری کا مطالبہ

تبلیغی جماعت میں کورونا بریک آؤٹ اور حکومت کی ناکامی پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں، اس قبیل میں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے عدالتی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا، اب مسلم جماعتوں کی جانب سے اس کی آزادانہ جانچ کی مانگ کی جارہی ہے۔

ملی جماعتوں کی جانب سے بھی عدالتی انکوائی کا مطالبہ
ملی جماعتوں کی جانب سے بھی عدالتی انکوائی کا مطالبہ

By

Published : Apr 8, 2020, 8:06 PM IST

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے سربراہ نوید حامد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے اس مطالبہ کی حمایت کی جس میں گہلوت نے حکومت کی ناکامی اور تبلیغی جماعت میں کورونا بریک آؤٹ کے پورے معاملہ پر عدالتی انکوائری کرانے کی صلاح دی تھی۔

ملی جماعتوں کی جانب سے بھی عدالتی انکوائی کا مطالبہ

مشاورت کے سربراہ نے کہا کہ تبلیغی جماعت کی غلطی تھی، مگر حکومت کی اس سے بڑی غلطی تھی، تاہم اس کے باوجو حکومت نے ساری ذمہ داریاں تبلیغی جماعت پر عائد کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح تبلیغی جماعت کے نام پر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی وہ بھی ایک حصہ ہے جس کی انکوائری ہونی چاہئے۔

نوید حامد نے مزید کہا کہ جو سوالات گہلوت نے اٹھائے ہیں، ان کا جواب دیا جانا چاہیے۔

واضح ہو کہ اشوک گہلوت نے حکومت کے سامنے یہ سوالات رکھے۔

جب ملک میں لاک ڈاون شروع ہوا تو جماعت پر کاروائی کرنے کے لیے ایک ہفتہ کا انتظار کیوں کیا گیا ؟

حکومت نے سخت کاروائی کیوں نہیں کی ؟

اگر خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جاتا تو کس کو اعتراض ہوتا ؟

اس ذمہ داری سے کس نے فرار اختیار کی، ریاستی حکومت، مرکزی حکومت، پولیس یا نوکر شاہی؟

ان سب کے لیے ایک عدالتی انکوائری کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details