نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں پولیس کی تساہلی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں اور آئے دن جرائم کی وارداتیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔گزشتہ شب دہلی کے نریلا تھانہ علاقے کے کورینی گاؤں میں ایک مسلم نوجوان کا چاقو مار کر قتل کر دیا گیا، یہ واقعہ رات دو بجے کے قریب پیش آیا۔ مقتول کی شناخت شعیب خان 18 سال کے طو رپر ہوئی ہے۔ Young Killed In Narela
وہ سڑک پر خون میں لت پت پایا گیا، اس کے جسم پر چاقو کے متعدد نشانات تھے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ مقتول کے لواحقین نے شراب کے تاجروں پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی کے ایک رشتہ دار نے خود پر تیل ڈال کر خودکشی کی کوشش بھی کی۔ ناراض لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ Muslim Young Killed In Narela