بی جے پی نے دارالحکومت دہلی میں کورونا دور کے دوران شمالی میونسپل کارپوریشن ، مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن اور جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
ان تینوں میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کے لئے، بی جے پی نے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین قائمہ کمیٹی، وائس چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی نیز لیڈر ہاؤس کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے۔