مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اپوزیشن ارکان پر اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اپوزیشن ارکان جھوٹ بولنے میں سنچری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ماضی میں بھی اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف کئی بار جھوٹ بولا جاچکا ہے جبکہ انہیں ہمیشہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اس بار بھی ایسا ہی ہوگا‘۔
زرعی بلز: اپوزیشن کے رویہ پر مختار عباس نقوی کی تنقید - اپوزیشن پر مختار عباس نقوی کی تنقید
اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں زرعی بلوں کی شدید مخالفت پر مختار عباس نقوی نے تنقید کی جبکہ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب کئے جارہے مطالبات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔
اقلیتی وزیر نے کہا کہ’ کسانوں کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن کسان اپوزیشن ارکان منہ توڑ جواب دیں گے، مودی حکومت نے ہمیشہ کسانوں کی فلاح و بہبود کےلیے کام کیا ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔
مختار عباد نقوی نے راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیرمین کے ساتھ اپوزیشن ارکان کے رویہ کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے ہری ونش کو انتہائی قابل اور اقدار کے مالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کے ساتھ نازیبا سلوک کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہری ونش کے ساتھ کئے گئے اپوزیشن ارکان کے شرمناک رویہ پر بہار کے لوگ کافی دکھی ہیں۔