اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اہلکار اور سکھ ڈرائیور کے درمیان جھڑپ - Police and Auto Driver

شمالی مشرقی دہلی کے مکھرجی نگر علاقے میں پولیس اور سکھ ڈرائیور کے درمیان جھڑپ کا معاملہ سیاسی رنگ اختیار کر رہا ہے۔

دہلی: پولیس اہلکار اور سکھ ڈرائیور کے درمیان جھڑپ

By

Published : Jun 17, 2019, 7:20 PM IST

آج دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سکھ ڈرائیور سے ملاقات کی ہے۔

دہلی: پولیس اہلکار اور سکھ ڈرائیور کے درمیان جھڑپ
اس کے علاوہ جھڑپ کے بعد بی جے پی کے ایم ایل اے منجندر سنگھ سرسا بھی مکھرجی نگر تھانے پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ سکھ ڈرائیور گرامین سیوا چلانے کا کام کرتا ہے اسکی گاڑی پولیس اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد معاملہ طول پکڑ لیا۔
پولیس اہلکار اور سکھ ڈرائیور کے درمیان جھڑپ کے بعد سکھ برادری کے متعدد افراد جمع ہو گئے اور مکھرجی نگر تھانے پہنچے۔

گزشتہ روز ڈی سی پی کو اس معاملے میں شامل اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

فی الحال تین پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ جبکہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

غور طلب ہے کہ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ سکھ ڈرائیور نے جس ہتھیار سے پولیس اہلکار پر حملہ کیا تھا اگر وہ تیز ہوتا تو صورت حال کچھ اور ہوتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details