اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mughal Garden Open for General Public: مغل گارڈن 16 مارچ تک عوام کے لیے کھلا رہے گا

دہلی کے راشٹرپتی بھون میں واقع مغل گارڈن کو ایک بار پھر عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ گارڈن 12 فروری سے 16 مارچ تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ Mughal Garden Open for General Public

مغل گارڈن 16 مارچ تک عوام کے لیے کھلا رہے گا
مغل گارڈن 16 مارچ تک عوام کے لیے کھلا رہے گا

By

Published : Feb 25, 2022, 8:58 PM IST

راشٹرپتی بھون میں واقع مغل گارڈن 16 مارچ تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ گارڈن کو پیر کو دیکھ بھال کے کام کے لیے بند رہے گا۔ اس کے علاوہ یکم مارچ کو سرکاری تعطیل ہونے کی وجہ سے بھی یہ بند رہے گا۔ Mughal Garden Open for General Public

گارڈن میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک گھوما جا سکتا ہے، جس میں آخری داخلہ شام 4 بجے تک ہے۔ دریں اثناء داخلہ کو سات گھنٹے کے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر حصے میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی اجازت ہے۔

سیکورٹی وجوہات کی بنا پر صرف بکنگ کے ذریعے ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔ وہیں، انٹری اور ایگزٹ صرف راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 35 سے ممکن ہے، جو راشٹرپتی بھون کے نارتھ ایونیو کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغل گارڈن کے پھولوں کا خوبصورت منظر


تفریح و سیاحت کے دوران عوام کوماسک پہننے، دوری بنائے رکھنے جیسے کووڈ ضابطوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ جن کای انٹری گیٹ پر تھرمل اسکریننگ ہوگی اور بلا ماسک داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details