اردو

urdu

ETV Bharat / state

اللہ کے نزدیک قربانی سب سے پسندیدہ عمل

قربانی کے ایام میں جانوروں کی قربانی کرنا اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل ہے۔

اللہ کے نزدیک قربانی سب سے پسندیدہ عمل
اللہ کے نزدیک قربانی سب سے پسندیدہ عمل

By

Published : Jul 27, 2020, 4:19 PM IST

ایک طرف کرونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے وہیں دوسری طرف تہوار بھی اس مہلک بیماری کی نذر ہو رہے ہیں ایسے میں عید الفطر کی نماز گھروں میں ہی ادا کی گئی تھی لیکن اب عید الاضحی سر پر ہے ایسے میں عید قرباں کو کس طرح سے منائیں اس سے متعلق ای ٹی وی بھارت متعدد مفتیان سے گفتگو کرکے اپنے قارئین تک پہنچا رہی ہے۔

اللہ کے نزدیک قربانی سب سے پسندیدہ عمل

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جعفرآباد میں امامت کر رہے مفتی محمد طالب ندوی سے عید الاضحی پر کی جانے والی قربانی کی فضیلت پر بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان دنوں میں اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل اپنے جانور کا خون بہانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی کے ایام میں اللہ کے نزدیک قربانی کا عمل جہاد سے بھی زیادہ افضل ہے۔ موجودہ دور میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے لیکن اس کا عید الاضحی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس طرح سے گذشتہ برسوں میں عید قرباں منائی جاتی رہی ہے ویسے ہی منانی ہے۔

لیکن صفائی بھی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور نبی کریم نے بھی صفائی کو آدھا ایمان بتایا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم قربانی کرنے کے دوران کسی بھی طرح کی گندگی نہ پھیلائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details