مہلوک مبارک حسین کے بھائی صداقت حسین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس کا بھائی ماربل فٹ کرنے کا کام کرتا تھا۔ وہیں 25 فروری کو سہ پہر میں وجے پارک میں واقع اپنے گھر کھانا کھانے آیا تھا۔اسی دوران علاقے میں ہنگامہ پھیل گیا۔
بھائی لنچ کر کے بہر جانے لگے 'ہم نے روکنے کیا کوشش کی، لیکن وہ یہ کہتے ہوئے گھر سے چلا گیا کہ اس کا کچھ ضروری کام ہے۔
گھر سے باہر نکلتے ہی، فسادیوں نے ایک کے بعد ایک اس پر فائرنگ کردی۔ جس کے بعد انہیں گولی لگ گئی۔یہ مناظر کنبے کے تمام افراد چھت سے دیکھ رہے تھے۔
زخمی ہونے والے مبارک کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن کسی نے مدد نہیں کی۔