نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع دہلی پریس کلب میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سید قاسم رسول الیاس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ سوال کرنا چاہتے ہیں یا وہ اس بات کو جاننا چاہتے ہیں کہ ایک ہزار دن کے بعد ان کے حوصلے پست ہوئے ہیں، ان کو میں بتادوں کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے بلکہ اس دوران ان تمام سیاسی قیدیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں نے یہ سوچھ کر ہمارے بچوں پر یو اے پی اے لگایا تھا اور ان کا مقصد ہمارے حوصلے کو پست کرنا تھا لیکن جب وہ کورٹ میں آتے ہیں اور میں ان سے ملتا ہوں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے اندر پہلے سے زیادہ اعتماد پیدا ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح کی خود اعتمادی ان نوجوانوں میں پیدا ہوئی ہے۔ اگر ویسی ہی خود اعتمادی ملک کے تمام نوجوانوں میں پیدا ہو جائے تو جو لوگ آج اس ملک کے حکمراں بن کر بیٹھے ہیں۔ وہ یہ سوچھتے ہیں کہ انہیں کوئی ہرا نہیں سکتا تو انہیں اب سمجھ لینا چاہیے کہ اب ان کے دن لدھ چکے ہیں۔