موونگ باؤنڈریز مہم کے تحت موو (MOWO) کی بانی جے بھارتی اپنی موٹر سائیکل پر بھارت کے سفر پر نکلی ہیں۔ ان دنوں وہ دہلی میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 11 اکتوبر سے شروع کئے گئے اس سفر میں وہ ملک کے مختلف شہروں میں جائیں گی تاکہ خواتین کو ڈرائیونگ سکھا کر روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے بیدار کیا جا سکے۔
حیدرآباد کی جے بھارتی نے حیدرآباد سے اپنے ٹور کی شروعات کی ہے۔ اب تک بنگلور، چنئی، کوچی، گوا، پونے، ممبئی، سورت، احمد آباد، ادے پور اور جے پور کا سفر طے کر چکی ہیں۔
اس کے بعد لکھنؤ، وارانسی، پٹنہ، گوہاٹی، کولکتہ، رانچی اور بھونیشور جیسے شہروں میں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد خواتین کو بیدار کرنا ہے کہ ڈرائیونگ اور اکیلے محفوظ سفر کرنا کتنا ضروری ہے، کیونکہ اس سے زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی وسیع امکانات پیدا کئے جا سکتے ہیں۔
جے بھارتی نے کہا کہ خواتین ڈرائیور کی تربیت اور روزگار فراہم کرنے اور الیکٹرک گاڑی خریدنے میں ایون کارگو مدد کرتی ہے۔ وہ اس مہم میں تعاون کر رہی ہے۔