نریندر مودی حکومت نے دہلی میں واقع آزاد پور منڈی کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے جبکہ یہاں ملک بھر سے فصلوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔
کشن ریڈی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں فصلوں کی نقل و حرکت میں آسانی کےلیے مختلف انتظامات کئے ہیں۔
عہدیداروں کے مطابق کشن ریڈی کے دورہ کے دوران سماجی دوری کے اصول پر عمل کیا گیا۔
دہلی حکومت نے پھلوں اور سبزیوں کےلیے مشہور ایشیا کی سب سے بڑی مارکٹ، آزاد منڈی کو کسانوں اور خریداروں کےلیے چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
دہلی ترقیات کے وزیر گوپال رائے نے منگل کو کہا تھا کہ منڈی میں صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک خرید و فروخت کی اجازت رہے گی جبکہ رات 10 بجے تا صبح 6 بجے تک ٹرک مارکٹ میں داخل ہوسکیں گے۔