اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں سوا تین لاکھ نمونوں کی جانچ - corona virus in the country

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں سوا تین لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں سوا تین لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی ہے
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں سوا تین لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی ہے

By

Published : Jul 16, 2020, 5:28 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے آج ایک بیاج جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ-19 کے 326826 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سواتین لاکھ نمونوں کی جانچ کے بعد اب تک جانچ کیے گئے نمونوں کی کل تعداد بڑھ کر 12739490 ہوگئی۔

وہیں دوسری جانب ملک میں کورونا ٹیسٹ لیب کی تعداد بھی بڑھ کر 1234 ہوگئی ہے۔

جانچ کی رفتار تیز کرنے سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفکشن کے 32695 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق، ریاست اور مرکز کے زیر اقتدار ریاستیں مشترکہ طور پر کورونا جانچ کی رفتار تیز کرنے میں مصروف ہیں،تاکہ متاثرین کی فوری پہچان کرکے ان کا علاج شروع کیا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details