اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی یونیورسٹی: 65000 سے زائد طلبا نے داخلہ لیا - چوتھے کٹ آف

دہلی یونیورسٹی میں جاری داخلے کے عمل میں چوتھے کٹ آف کے تحت درخواست دینے کا عمل ختم ہوچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 65393 طلبا نے داخلہ لیا ہے۔

دہلی یونیورسٹی: 65،000 سے زائد طلباءنے داخلہ لیا
دہلی یونیورسٹی: 65،000 سے زائد طلباءنے داخلہ لیا

By

Published : Nov 5, 2020, 9:02 AM IST

دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2020-21 کے لیے داخلے کا عمل جاری ہے۔ وہیں چوتھے کٹ آف کے تحت درخواست دینے کا عمل ختم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹی انتظامیہ سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق گریجویٹ کورسز کی تقریبا 70 ہزار نشستوں پر 65،393 طلبا نے داخلہ لیا ہے۔ وہیں چوتھے کٹ آف کے تحت درخواست دینے کے آخری دن 835 طلبا نے درخواست دی۔

دہلی یونیورسٹی: 65،000 سے زائد طلباءنے داخلہ لیا

داخلے کے چوتھے کٹ آف کے تحت درخواست دینے کے آخری دن 935 طلبا نے شام 5 بجے تک درخواست دی، اس کے علاوہ آخری دن 3030 درخواست منظور ہوئی، یونیورسٹی انتظامیہ سے موصولہ اعداد و شمار کے 8،863 طلبا نے داخلہ فیس جمع کی ہے۔

چوتھے کٹ آف کے تحت طلبا کو فیس جمع کرنے کے لیے 6 نومبر رات 11:59 تک کا وقت ہے، واضح رہے کہ اس برس کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے داخلے کا عمل آن لائن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details