قومی دارالحکوت دہلی میں کیجریوال حکومت نے شراب کی دکانوں سے بھیڑ کو کم کرنے کے لئے ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہے اور 7 مئی سے شراب خریداروں کے لئے ای ٹوکن کا نظام شروع کیا گیا ہے۔ اس کے لئے دہلی حکومت نے ایک ویب سائٹ www.qtoken.in شروع کی ہے۔
دہلی: 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے شراب کے لئے ای- ٹوکن لیا اس ویب سائٹ کے ذریعے کوئی بھی شراب خریدنے کے لئے ای ٹوکن حاصل کرسکتا ہے۔
ویب سائٹ اور ای ٹوکن کی اطلاع ملتے ہی شراب کی دکانوں کا ہجوم اس ویب سائٹ پر پہنچا اور پہلے ہی دن ویب سائٹ 5 لاکھ سے زیادہ لوگ اس ویب سائٹ پر پہنچ گئے۔
دہلی: 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے شراب کے لئے ای- ٹوکن لیا پہلے دو دن میں تقریبا ساڑھے چار لاکھ لوگوں نے شراب کے لئے ای ٹوکن لیا۔ اب یہ تعداد 5 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ اس ای ٹوکن کے لئے نام، پتہ، موبائل نمبر اور آئی ڈی پروف دینا ہوتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتانا ہوتا ہے کہ آپ شراب کس دکان سے خریدنا چاہتے ہیں۔ اور اس کے بعد یہ ای ٹوکن رجسٹرڈ لوگوں کے موبائل فون پر بھیجا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ کیجریوال حکومت نے 4 مئی کو دارالحکومت میں شراب کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ لیا تھا۔