مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 352991 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 73 لاکھ 13 ہزار 163 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ نئے کیسز - etv bharat urdu
ملک میں کورونا کے قہر کے دوران مسلسل پانچویں دن تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملوں کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.52 لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس دوران پیر کی صبح تک ملک میں 14 کروڑ 19 لاکھ 11 ہزار 223 افراد کو ٹیکے لگائےجاچکے ہیں۔

ملک میں مسلسل پانچویں دن کورونا کے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے
اس دوران 219272 مریض صحتمند بھی ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل اتوار کے روز 217113 ریکارڈ متاثرہ افراد کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ 4 ہزار 382 افراد نے کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
اسی دوران فعال معاملات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 2813658 ہوگئی ہے ۔ وہیں مزید 2812 مریضوں کی موت کے ساتھ کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 195123 ہوگئی ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔