اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں ایک دن میں کورونا سے 28 ہزار سے زائد افراد صحتیاب

ملک میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 28 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 7.53 لاکھ ہوگئی ہے۔

ملک میں ایک دن میں کورونا سے 28 ہزار سے زائد افراد صحت یاب
ملک میں ایک دن میں کورونا سے 28 ہزار سے زائد افراد صحت یاب

By

Published : Jul 22, 2020, 12:05 PM IST

ملک میں پہلی بار ایک دن میں 28،472 افراد صحتمند ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران وائرس کے 37،724 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 11.93 لاکھ ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37،724 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11،92،915 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 648 سے بڑھ کر 28،732 ہوگئی۔ اس دوران 28،472 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اب تک 7،53،050 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 4،11،133 فعال کیسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 1229 اموات

مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تو سب زیادہ متاثر مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 8،336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 246 افراد کی موت ہوئی۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد اب 3،27،031 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12،276 ہے جبکہ 1،82،217 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details