دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں پیر کے روز سے ویکسینیشن کے تیسرے مرحلے کی شروعات ہوئی ہے۔ تیسرے مرحلے کے پہلے دن کل 15521 لوگوں کو ٹیکہ دیا گیا۔ ان میں ہیلتھ کیئر ورکرس اور فرنٹ لائن ورکرس کے علاوہ وہ لوگ بھی شامل رہے جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے یا وہ 45 سال سے زیادہ عمر کے مہلک بیماری سے متاثر شخص ہیں۔
غور طلب ہے کہ دہلی حکومت نے دہلی کے کل 136 پرائیویٹ اور 56 سرکاری ہسپتالوں کے کل 308 سینٹرس پر 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شخص 45 سے 59 سال کے عمر کے مہلک بیماری سے متاثر شخص کے ویکسینیشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ تیسرے مرحلے کے پہلے دن، یعنی پیر کی شام 06:00 بجے تک کل 5176 لوگوں کا ویکسینیشن ہوا۔