نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن سے 175 افراد کی صحت یابی کے بعد مجموعی ان کی تعداد بڑھ کر 44140592 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.97 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 61 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 3845 ہو گئی ہے، ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے اورراحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے اموات کی تعداد 530658 پر مستحکم ہے، شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک کی آٹھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ Corona Recovery Cases in India
کیرالہ میں 12 فعال کیسز کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہوکر1403 رہ گئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر6754301 اور اموات کی 71524 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے 39 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 1388 پر آ گئی ہے۔ اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 4029864 ہلاکتوں کی 40306 پر برقرارہے۔ مہاراشٹر میں پانچ ایکٹو کیسز کم ہو کر 200 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 20 افراد کی صحتیابی کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر7987595 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 148408 پر مستحکم ہے۔ اڈیشہ میں کورونا انفیکشن کے پانچ فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 96 ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1327192 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 9205 ہے۔
قومی دارالحکومت میں کورونا کے چھ کیسز میں کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 13 ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے اب تک 1980506 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 26519 پر برقرارہے۔ تمل ناڈو میں کورونا کے پانچ ایکٹو کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 62 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3556158 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کا اعدادوشمار 38049 پر برقرارہے۔ تلنگانہ میں کورونا انفیکشن کے چار کیسوں میں اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 67 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 837026 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4111 پر برقرارہے۔