ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کی روک تھام کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کرنے کی مہم میں 22 اکتوبر کو ملک میں لگاتار دوسرے دن بھی 14 لاکھ سے زائد کورونا ٹسٹ کیے گئے جس سے جانچوں کی مجموعی تعداد 10کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔
ملک میں اب تک 10 کروڑ سے زائد کورونا سیمپل کی جانچ - آئی سی ایم آر
اکتوبر کے مہینے میں ایک دن میں تیسری بار 14 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
ملک میں اب تک 10 کروڑ سے زائد کورونا سیمپل کی جانچ
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے 23 اکتوبر کو جاری اعداد وشمارکےمطابق ملک میں 22 اکتوبر تک کورونا نمونوں کی جانچ کی مجموعی تعداد 10 کروڑ ایک لاکھ 13 ہزار 85 تک پہنچ گئی۔ اس میں 22 اکتوبر کو ہونے والے 14 لاکھ 42 ہزار 722 ٹسٹ بھی شامل ہیں۔
ملک میں فی 10 لاکھ کی آبادی میں کورونا ٹسٹوں کی اوسطا 72 ہزار 441 ہوچکی ہے۔ 22 اکتوبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 69 ہزار 984 جانچ کی گئی۔ اس سے قبل یکم اکتوبر کو یہ تعداد 14 لاکھ 23 ہزار 52 تھی۔