19 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہنے والے اس سیشن میں 19 اجلاس ہوں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ کی تنظیم نو کے بعد منعقد ہونے والا یہ اجلاس اس لحاظ سے خاص ہونے والا ہے کیونکہ اس مرتبہ نریندر مودی کووڈ کے بعد نئی حکومت کا پیغام دینے کی کوشش کریں گے۔
پہلے دن وزیر اعظم دونوں ایوانوں میں کابینہ کے نئے ساتھیوں کو تعاوف کرائیں گے۔ پارلیمنٹ کا یہ سیشن بھی کورونا کے پروٹوکول کے تحت چلے گا ۔
سیشن کے پہلے رسمی طور پر راجیہ سبھا کے چیئرمین اور لوک سبھا کے اسپیکر نے بالترتیب ہفتہ اور اتوار کو ایک کل جماعتی میٹنگیں بلائی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے بھی اتوار کے روز کل جماعتی میٹنگ بلائی گئی ہے ۔ ان میٹنگوں میں اپوزیشن لیڈر سے ایوان کو حسن طریقے سے چلانے میں تعاون کی اپیل کی جائے گی۔
اس سیشن کے انعقاد سے قبل کورونا وبا کے سلسلے میں خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں ۔