اردو

urdu

ETV Bharat / state

مانسون نے دو ہفتہ قبل ہی سارے ملک کا احاطہ کر لیا: محکمہ موسمیات

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی مغربی مانسون نے معمول کے برخلاف دو ہفتے قبل ہی پورے ملک کا احاطہ کر لیا ہے۔

Monsoon covers entire country nearly two weeks early: IMD
مانسون نے دو ہفتہ قبل ہی سارے ملک کا احاطہ کرلیا: محکمہ موسمیات

By

Published : Jun 26, 2020, 7:37 PM IST

مانسون عام طور پر یکم جون کو کیرالا میں داخل ہوتا اور آخری مرحلہ کے تحت اسے مغربی راجستھان کے علاقہ سری گنگا نگر پہنچنے تک 45 دن لگتے ہیں۔

تاہم اس سال محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مانسون سری گنگانگر قبل از وقت پہنچ گیا ہے جبکہ معمول کے مطابق اسے 8 جولائی کو یہاں پہنچنا تھا۔

آئی ایم ڈی نے بتایا کہ جنوب مشرقی مانسون راجستھان، ہریانہ اور پنجاب میں مزید پیش قدمی کرے گا اور آج مانسون نے پورے ملک کا احاطہ کرلیا ہے۔

2013 میں مانسون نے قبل از وقت 16 جون کو ہی پورے ملک کا احاطہ کرلیا تھا جس کے بعد اتراکھنڈ کو سیلاب کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا۔

آئی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل جنجے موپاترا نے کہا کہ 2013 کے بعد، مانسون نے اس سال اتنی تیزی سے سارے ملک کا احاطہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details