اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mohsin Dehlvi یونانی پیتھی کو میڈیکل ٹورزم کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں: حکیم محسن دہلوی

قومی راجدھانی دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں ورلڈ یونانی فاؤنڈیشن کی جانب سے سہ روزہ عالمی یونانی کانگریس" کا اہتمام عمل میں آیا۔ سہ روزہ پروگرام کے تحت کانفرنس ورک شاپ اور آیوش صحت میلہ کا اہتمام کیا گیا۔

یونانی پیتھی کو میڈیکل ٹورزم کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں: حکیم محسن دہلوی
یونانی پیتھی کو میڈیکل ٹورزم کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں: حکیم محسن دہلوی

By

Published : Mar 11, 2023, 7:00 PM IST

Updated : Mar 11, 2023, 9:15 PM IST

یونانی پیتھی کو میڈیکل ٹورزم کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں: حکیم محسن دہلوی

نئی دہلی: آیوش صحت میلہ میں ملک کی مختلف معروف دواساز کمپنیوں کے اسٹال لگائے گئے جہاں عوام کے لئے حکماء کے ذریعہ مفت تشخیص و تجویز اور خصوصی رعایت پر دواؤں کی فراہمی کی سہولیات دی گئیں۔ تین روزہ پروگرام کے آغاز سے اختتام تک مختلف طبّی تنظیموں کے ذمّہ داران کے علاوہ یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسو سی ایشن (اُڈما) کے عہدیداران اور ذمّہ داران نے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا۔

اس موقع پر ای ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں تنظیم کے روح رواں حکیم محسن دہلوی نے کہا کہ ہم ہندوستان میں یونانی پیتھی کو میڈیکل ٹورزم کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ یونانی کو گلوبل سطح پر فروغ دیا جاسکے۔ کیونکہ امریکہ اور یورپی ممالک کے مقابلے میں یہاں سستی، جدید اور روایتی طبی خدمات دستیاب ہونے کی وجہ سے دنیا کے نقشے پرہندوستان طبی سیاحت کا تیز رفتاری سے ابھرتا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی دنیا کے لئے روایتی طبی طریقے یونانی، آیور ویدک، ہوميوپیتھ، نیچروپیتھی، وغیرہ ہندوستان کی خاص کامیابیاں ہیں۔ ہندوستان کے میڈیکل مرکز تک پہنچنے کے لیے غیر ملکی مریضوں کو آسانی سے ویزا بھی دستیاب ہو جاتا ہے۔

حکیم محسن دہلوی نے کہا کہ ہم اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے اور یونانی کو عالمی منظر نامے پر دوسرے پیتھی کی طرح فروغ دینے کا ہدف طے کرکے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس کے نتائج بھی برآمد ہونے شروع ہوجائیں گے ۔ابھی ہم ابتدائی دور سے گزر رہے ہیں یقینا آنے والے دنوں میں اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Jamia Millia Radio جامعہ ریڈیو کے پروڈیوسر ڈاکٹر محمد شکیل اختر کا توسیعی خطبہ

Last Updated : Mar 11, 2023, 9:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details