محمد علی اکرم شاہ نے یوپی ایس سی 2019 میں 188 ویں رینک حاصل کیا ہے اور اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ منی پور کے دوسرے آئی اے ایس بن گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی سے وہ 2017 سے یوپی ایس سی کی تیاری کر رہے ہیں اور گزشتہ 3 سالوں سے امتحانات دے رہے ہیں لیکن وہ کامیابی سے چوک جا رہے تھے۔
منی پور کے محمد علی اکرم شاہ، یوپی ایس سی امتحان میں کامیاب اکرم نے کہا کہ ان کے لئے یہ جدوجہد اور بھی مشکل تھی کیونکہ ان کے والد کا بچپن میں انتقال ہوگیا تھا اور ان کی والدہ گھریلو خاتون تھیں۔ ایسی صورتحال میں ان کے بڑے بھائی نے اپنی تمام تر ذمہ داری نبھائی، جو اس وقت سرکاری محکمہ میں کام کر رہے ہیں۔
منی پور کے محمد علی اکرم شاہ نے یو پی ایس سی کا امتحان پاس کیا وہیں اکرم نے بتایا کہ ان کی بنیادی تعلیم منی پور میں ہوئی ہے اور 2017 میں وہ دہلی آئے تھے، جہاں انہوں نے جامعہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں قیام کرکے یو پی ایس سی کی تیاری شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ 3 بار ملنے والی ناکامی سے وہ مایوس نہیں ہوئے، لیکن ہر بار اپنی خامیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: 'بھارت میں کورونا جانچ کی شرح دیگر ممالک سے کم'
انہوں نے کہا کہ کسی بھی امتحان کو کامیابی کے ساتھ پاس کرنے کے لئے امتحان کی تیاری میں مستقل مزاجی برقرار رکھنا ضروری ہے۔ یہ اس کی کوتاہی تھی، جس کے 3 سال جدوجہد کے بعد بالآخر اسے کامیابی ملی۔
وہیں اکرم نے بتایا کہ ان کے لئے یوپی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرنا بہت خوشخبری ہے، جسے وہ جلد از جلد اپنے کنبے کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ قریب 3 سال سے اپنے گھر نہیں گئے، لیکن اب وہ جلد سے جلد گھر جانا چاہتے ہیں اور اس خوشی کو اہل خانہ کے ساتھ منانا چاہتے ہیں۔