اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کا ایک ایسا قبرستان جو اب رہائشی علاقے میں تبدیل ہوگیا - محلہ قبرستان تاریخ

دارالحکومت دہلی ویسے تو اپنے جلو میں کئی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہے۔ یہ کئی بار اجڑا اور کئی بار بسا۔ اب دہلی کے بھی دو بڑے علاقے ہیں ایک پرانی دہلی تو دوسرا نئی دہلی۔ دونوں کی ہی اپنی اپنی تاریخ اور داستان ہے ۔ آج ہم آپ کو پرانی دہلی کی ایک دلچسپ تاریخ سے واقف کراتے ہیں ۔

محلہ قبرستان

By

Published : Oct 9, 2019, 9:55 AM IST

دارالحکومت دہلی کا وہ علاقہ جہاں اب پیر رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی وہ کبھی ویران ہوا کرتا تھا آج اسے محلہ قبرستان کہا جاتا ہے۔

محلہ قبرستان

بات 13 ویں صدی کی ہے جب ایک صوفی نے دہلی کے اس حصہ کو اپنی آرام گاہ کے طور پر منتخب کیا۔ اس وقت یہ جنگل تھا، اسی لیے ان صوفی کے نام سے بیابانی کا لفظ جڑ گیا۔

محلہ قبرستان، دیکھیں ویڈیو

آج یہ علاقہ ترکمان گیٹ کے اندرونی حصے میں واقع ہے، جہاں آبادی کا تناسب بہت زیادہ ہے۔ کبھی یہ سنسان بیابان جنگل قبرستان میں تبدیل ہوا تھا، تو آج یہاں زندہ لوگوں کا ہجوم نظر آتا ہے۔

محلہ قبرستان

محلہ قبرستان کے کچھ آثار آج بھی موجود ہیں۔ گلی کوچے اور گھروں میں قبریں اور مزارات نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

محلہ قبرستان

آٹھ سو سال قبل اس بیابان جنگل نے قبرستان کی شکل اختیار کی تھی، لیکن مغل بادشاہ شاہ جہاں کے دور میں اس علاقے کو شاہ جہاں آباد میں شامل کیا گیا، جس کے بعد سے یہاں رہائش ہوگئی اور رفتہ۔رفتہ یہ قبرستان رہائشی علاقے میں تبدیل ہو گیا اور نام محلہ قبرستان پڑ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details