جاؤڈیکر نے یہاں کہا کہ وزیر اعظم نے 20 لاکھ کروڑ روپیے کے پیکج سے ’خود کفیل ہندوستان‘ کی تصویر سامنے رکھی ہے اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے 15 اعلانات سے اس کا اندازہ لگا ہے۔
’آتم نربھر بھارت‘ کا وژن، مودی کے نئے ہندوستان کا عزم: جاؤیڈکر
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیرپرکاش جاؤڈیکر نے وزیر اعظم مودی کی جانب اعلان 20 لاکھ کروڑ روپیے کے پیکج کو، ملک کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ہی کمزور اور نچلے طبقات کو مضبوط بنانے والا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مسٹر مودی کے نئے ہندوستان کا عزم ہے جو پایۂ تکمیل کو پہنچنے والا ہے۔
جاؤیڈکر
مائکرو ، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) ملک کی معیشت کا جز لاینفک ہے اور اس سے روزگار بھی ملتا ہے۔ اس کے لیے 3.70 لاکھ کروڑ روپیے کے پیکج کے علاوہ ان صنعتوں کی تعریف بدلی گئی ہے۔ ایک کروڑ روپیے کے سرمایہ کاری اور 5 کرروڑ روپیے کے کاروبار والی صنعتوں کو مائیکروں صنعت کہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی یہ پہلے قابل خیرمقدم ہے۔ ان کے خود کفیل ہندوستان کا عزم یقیناً پورا ہونے جا رہا ہے۔