نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو ٹائے کیتھان۔(Toycathon)2021 کے شرکاء کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کریں گے۔
ٹائے کیتھان۔ 2021 کو وزارت تعلیم خواتین و اطفال کی فلاح و بہبود کی وزارت، ایم ایس ایم ای وزارت، ڈی پی آئی آئی ٹی، وزارت کپڑا، اطلاعات و نشریات کی وزارت اور اے آئی سی ٹی ای نے مشترکہ طور پر گزشتہ پانچ جنوری کو شروع کیا تھا، جس کا مقصد جدید کھلونوں اور کھیلوں کے لئے نئے خیالات کو کراوڈ سورس کے ذریعہ دعوت دینا تھا۔
پورے ملک میں تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار شرکا نے ٹائے کیتھان۔2021 کے لئے 17000 سے زیادہ خیالات کو رجسٹر اور پیش کیا، جن میں سے 1567 خیالات کو 22 سے 24 جون تک منعقد ہونے والے تین دنوں کے آن لائن ٹائے کیتھان گرانڈ فائنل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔