ناگپور کی ایکوا لائن میٹرو کا مودی افتتاح کریں گے - لوک مانیہ نگر سے سیتابلڈی
وزیراعظم نریندر مودی منگل کو ایکوا۔لائن کے نئے میٹر روٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کریں گے۔
ایم ایم آر سی کی طرف سے آج جاری پریس ریلیز کے مطابق ایکوا۔لائن کے پہلے مرحلہ میں لوک مانیہ نگر سے سیتابلڈی تک 11کلومیٹر کی دوری میں چھ میٹرو اسٹیشن ہوں گے۔
لوک مانیہ نگر سے سیتابلڈی کے درمیان تعلیمی اداروں، صنعتی علاقوں اور دیگر بھیڑبھاڑ والی رہائشی کالونیوں کو میٹرو کا فائدہ ملے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 2014میں ایکوالائن میٹرو پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
حال ہی میں مودی نے کھاپری سے سیتابلڈی کے درمیان اورنج میٹرو لائن روٹ کا افتتاح کیا تھا۔
مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے (ویڈیو لنک کے ذریعہ)، ناگپور کے سرپرست وزیر ڈاکٹر نتن راوت اور دیگر اہم لیڈروں کے علاوہ مہاراشٹر میٹرو کے حکام بھی ہنگنا روٹ پر سبھاش نگر میٹرو اسٹیشن میں ہونے والے پروگرام میں موجود رہیں گے۔