نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 23 جنوری کو صبح 11 بجے پراکرم دوس پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انڈمان اور نکوبار جزائر کے 21 سب سے بڑے بے نام جزائر کو 21 پرم ویر چکر جیتنے والوں کے نام سے منسوب کرنے کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نیتا جی سبھاش چندر بوس دیپ پر نیتا جی کو وقف قومی یادگار کے ماڈل کی بھی نقاب کشائی کریں گے۔ انڈمان ونکوبار جزائر کی تاریخی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یاد کا اعزاز کرنے کے لئے ، راس جزائر کا نام تبدیل کرکے وزیر اعظم کے ذریعے 2018میں جزیرے کے ان کے دورے کے دوران نیتاجی سبھاش چندر بوس رکھا گیا تھا۔نیل جزیرے اور ہیولاک جزیرے کا نام بھی تبدیل کرکے شہید دیپ اور سوراج دیپ کردیا گیا تھا۔
ملک کے حقیقی زندگی کے ہیروز کو مناسب اعزاز دینا ہمیشہ وزیر اعظم کے ذریعے اعلیٰ اولیت دی گئی ہے۔اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اب جزائر کے 21 سب سے بڑے بے نام جزیروں کا نام 21پرم ویر چکر ایوارڈیافتگان کے نام پر رکھنے کافیصلہ لیا گیا ہے۔سب سے بڑے بے نام جزیرے کا نام اولین پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ کے نام پر رکھا جائے گا، دوسرے سب سے بڑے بے نام جزیرے کا نام دوسرے پرم ویر چکر ایوارڈیافتہ کے نام پر رکھا جائے گااور باقی ماندہ جزیروں کا نام رکھنے میں اسی تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔یہ قدم ہمارے ہیروز کے تئیں ایک لازوال خراج عقیدت ہوگی، جن میں سے متعدد لوگوں نے ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے اپنی قربانی دی تھی۔