نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ 19 نومبر کو اروناچل پردیش اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔ جمعرات کو وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک ریلیز کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی اس دورے میں شمال مشرق میں نقل و حمل کی سہولیات کو فروغ دینے کے لئے اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں نو تعمیر شدہ ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے اور8450 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کردہ 600 میگاواٹ کامینگ پن بجلی پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ Modi to Visit Arunachal Pradesh Inaugurate Airport
مودی ریاست اتر پردیش میں اپنے انتخابی حلقہ وارانسی میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے پروگرام ’’کاشی تمل سنگم‘‘ کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان صدیوں پرانے رشتے کی علامت ہے۔ Modi to Inaugurate Kashi Tamil Sangam in Varanasi
ریلیز کے مطابق وزیر اعظم ہفتہ کی صبح تقریباً 9:30 بجے ایٹا نگر میں ڈونی پولو ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے اور 600 میگاواٹ کامینگ ہائیڈرو پاور اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ بعد ازاں وہ ریاست اتر پردیش کے وارانسی پہنچیں گے، جہاں دوپہر تقریباً 2 بجے ’’کاشی تمل سنگم‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ Modi to Visit Varanasi UP on 19 November