PM Modi on Yoga Day مودی نے یوگا ڈے منانے پر پوری دنیا کا شکریہ ادا کیا، کہا کہ یوگا پر کوئی رائلٹی نہیں - وزیر اعظم نریندر مودی
مودی نے کہاکہ "یوگا کاپی رائٹس، پیٹنٹ اور رائلٹی کی ادائیگی سے آزاد ہے۔ یوگا کو ہر عمر، ہر جنس اور ہر جسمانی حالت میں کیا جاسکتا ہے۔ آپ اسے گھر، کام پر اور سفر کے دوران کہیں بھی مشق کر سکتے ہیں۔"
اقوام متحدہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو یہاں بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر منعقدہ یوگا مشق پروگرام میں اپنے افتتاحی خطاب میں یوگا ڈے منانے کے لئے پوری دنیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یوگا ہندوستان کی ایک بہت قدیم روایت ہے اور ہندوستان کی تمام روایات قدیم روایات کی طرح یہ روایت نہ صرف زندہ ہے بلکہ متحرک بھی ہے۔
مودی نے کہاکہ "یوگا کاپی رائٹس، پیٹنٹ اور رائلٹی کی ادائیگی سے آزاد ہے۔ یوگا کو ہر عمر، ہر جنس اور ہر جسمانی حالت میں کیا جاسکتا ہے۔ آپ اسے گھر، کام پر اور سفر کے دوران کہیں بھی مشق کر سکتے ہیں۔"
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کی صدر صبا کوروسی، نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز، اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد، وزیر اعظم مودی کے ساتھ تقریب کے ڈائس پر موجود تھیں۔ پروگرام سے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا۔
مودی نے کہاکہ ’’مجھے بتایا گیا ہے کہ دنیا کی ہر قومیت کے لوگ یہاں موجود ہیں۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا زندگی کا ایک مکمل طریقہ ہے۔ یہ صحت اور خوشی کا ایک مکمل راستہ ہے۔ اس سے کام اور سوچ پر توجہ مرکوز رہتی ہے۔ یوگا اپنے آپ، دوسروں کے ساتھ اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنے کا فن ہے۔
اس موقع پر مودی نے یوگا ڈے، باجرہ (جوار) سال 2023 اور اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں بہادر امن فوجیوں کی یادگار کے قیام جیسی ہندوستان کی تجویز کے لیے عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ“مجھے نو سال پہلے کا دن یہاں اقوام متحدہ میں یاد ہے، جب مجھے 21 جون کو یوگا کے عالمی دن کی تجویز پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا اور یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ پوری دنیا اس وقت حمایت کے لیے اکٹھی ہوئی۔ پچھلے سال پوری دنیا نے 2023 کو جوار کے بین الاقوامی سال کے طور پر منانے کی ہندوستان کی تجویز کی حمایت کی، جو کہ ایک سپر فوڈ ہے۔ جوار مجموعی طور پر صحت کو بڑھانے والا اناج ہے اور ماحول کے لیے بھی اچھا ہے۔
مودی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے بہادر شہداء کی یاد منانے کے لیے ہندوستان کی تجویز کی حمایت کرنے کے لیے عالمی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن فوج میں ہندوستان کا تعاون سب سے بڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کا معنی اتحاد ہے۔ ہم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوگا ڈے پروگرام میں شامل ہو کر بہت خوش ہیں۔ آئیے یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور اپنی خوشیوں میں اضافہ کریں۔
اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے شرکت کی، جس میں امریکہ میں یوگا اور روحانیت کے فروغ میں مصروف کئی مشہور لوگوں نے شرکت کی۔
اس سے پہلے پروگرام کے مقام پر پہنچنے کے بعد مودی نے وہاں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ مودی نے یوگا مشق کے لیے جمع ہونے والے لوگوں کے ساتھ یوگاسن بھی کیا۔
محترمہ کمبوج نے یوگا مشق پر بین الاقوامی مہم شروع کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
یواین آئی۔