نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز 'بھارت چھوڑو تحریک' میں حصہ لینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور مہاتما گاندھی کی طرف سے شروع کی گئی تحریک کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اب بدعنوانی، کنبہ پروری اور خوشامد کی سیاست (اپیزمنٹ) کے خلاف متحد ہے۔ مودی نے اپوزیشن کو بالواسطہ طور پر نشانہ بنایا ہے۔
1942 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں ہندوستان چھوڑو تحریک شروع ہوئی تھی اور اس تحریک نے ملک کو انگریزوں سے آزادی دلانے کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تحریک شروع ہونے کے پانچ سال بعد 15 اگست 1947 کو ملک آزاد ہوا۔ مودی نے ٹویٹ کیا کہ 'ان عظیم لوگوں کو خراج عقیدت جنہوں نے بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لیا۔ گاندھی جی کی قیادت میں اس تحریک نے بھارت کو نوآبادیاتی راج سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔'