نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکاارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ منی پور کے مسائل کے حل کے سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کرنے کی خبر اچھی علامت ہے اور امید ہے کی جانی چاہئے کہ جلد ہی تشدد کا شکار منی پور میں امن قائم ہوگا۔
کھڑگے نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا،”ایسی خبر چل رہی ہے کہ آخر کار منی پور کے سلسلے میں وزیر داخلہ نے وزیر اعظم مودی سے بات کی ہے۔ گزشتہ 55دنوں سے مودی جی نے منی پور پر ایک لفظ نہیں کہا۔ پورا ملک ان کی ’منی پور کی بات‘ کا انتظار کر رہا ہے، اگر مودی جی واقعی میں منی پور کے بارے میں کچھ بھی سوچتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے وزیر اعلی کو برخاست کیجئے۔“
انہوں نے کہا کہ ”دہشت گرد تنظیموں اور سماجی عناصر سے چرائے گئے ہتھیار ضبط کریں۔ تما م فریق سے بات چیت شروع کریں اور مشترکہ سیاسی راستہ نکالا جائے۔ سیکیورٹی فورس کی مدد سے بلاکیڈ ختم کریں۔ قومی شاہراوں کو کھول کر اور محفوظ رکھ کرضروری چیزوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔“
Mallikarjun Kharge on Manipur منی پور کے سلسلے میں مودی سے شاہ کی بات اچھی علامت: کھڑگے - Union Home Minister Amit Shah talks
کھڑگے نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کے لئے راحت، بحالی اور معاش کا پیکج بغیر دیر کئے تیاری کیا جانا چاہئے۔
کانگریس کے صدر ملکاارجن کھڑگے
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو مہنگائی پر آر بی آئی کی رپورٹ کا جواب دینا چاہئے: کھڑگے
کھڑگے نے کہا،”متاثرہ لوگوں کے لئے راحت، بحالی اور معاش کا پیکج بغیر دیر کئے تیاری کی جانی چاہئے۔ اعلانیہ راحت پیکج ناکافی ہے۔ بی جے پی اور مودی حکومت کا کوئی بھی پروپیگنڈہ، منی پور تشدد میں ان کی ناکامیابیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔“
یو این آئی